کیا دنیا خاموشی سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی دیکھتی رہے گی، عمران خان

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں 12 روز سے جاری کرفیو جاری ہے۔ کیا دنیا خاموشی سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی دیکھتی رہےگی؟ کیا مقبوضہ وادی میں سربیا کی طرز کا قتل عام خاموشی سے دیکھا جائے گا؟

 

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں 12 روز سے کرفیو جاری ہے۔ پہلے ہی سے فوجی کثرت والے مقبوضہ علاقے میں مزید فوجوں کی تعیناتی کی گئی اور آر ایس ایس کے غنڈوں کو مقبوضہ وادی میں بھجوایا گیا۔

 

وزیراعظم عمران خان کا عالمی برادری کے سامنے سوال رکھتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا دنیا خاموشی سےمقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی دیکھتی رہے گی؟ کیا مقبوضہ وادی میں سربیا کی طرز کا قتل عام خاموشی سے دیکھا جائے گا؟ میں اقوام عالم کو متنبہہ کرتا ہوں کہ اگر اس کی اجازت دی گئی تو مسلم دنیا سے شدید رد عمل اور سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ انتہاء پسندی کو ہوا ملے گی اور تشدد کا نیا دور ابھرے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ڈی پی بلیک کر دی گئی۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں