سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کو مثالی سزا دی جائے گی: وزیراعظم

اسلام آباد (پبلک نیوز) سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کو مثالی سزا دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم  کو یقین دلا دیا۔ انھوں نے کہا کہ سانحے پر عوام کا غم و غصہ بالکل جائز اور قابل فہم  ہے۔

سانحہ ساہیوال پروزیراعظم عمران خان ابھی تک افسردہ اور قوم کے غم  میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم نےقوم کو یقین دلایا ہے کہ اندوہناک واقعہ کے ذمہ داران کو مثالی سزا دی جائے گی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں سانحہ ساہیوال پر عوام کا غم و غصہ بالکل جائز اور قابل فہم قرار دے دیا۔

عمران خان  کا کہنا تھا کہ قطر سے واپسی پر نہ صرف ذمہ داروں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی ۔پنجاب پولیس کے پورے ڈھانچے میں اصلاحات کا آغاز بھی کروں گا۔

واضح رہے کہ واقعہ رونما ہونے  پر وزیراعظم نے فوری  نوٹس لیا تھا۔ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ کوئی بھی قانون سے بالانہیں۔ جے آئی ٹی رپورٹ آتے ہی سخت کارروائی کی جائے گی۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں