کشمیریوں کی مشکلات کا حل عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے، عمران خان

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ 50 سال میں پہلی بار ہوا کہ مسئلہ کشمیر دنیا کے سب سے اعلیٰ سفارتی فورم پر لایا گیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 11 قراردادیں ہیں جو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرتی ہیں۔ سلامتی کونسل کا اجلاس ان قراردادوں کی دوبارہ توثیق تھا۔ کشمیریوں کی مشکلات اور تنازع کا حل اس عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر پر بحث کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 50 سال میں پہلی بار ہوا ہے کہ مسئلہ کشمیر دنیا کے سب سے اعلیٰ سفارتی فورم پر لایا گیا۔

 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 11 قراردادیں ہیں جو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرتی ہیں۔ سلامتی کونسل کا اجلاس ان قراردادوں کی دوبارہ توثیق تھا۔ کشمیریوں کی مشکلات اور تنازع کا حل اس عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کیے جانے کے بعد مسئلہ کشمیر 50 سال بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیر بحث آیا۔ بھارت کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باوجود سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں