وزیراعظم کا اچانک وفاقی دارالحکومت کے پولی کلینک ہسپتال کا دورہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان اچانک وفاقی دارالحکومت  کے پولی کلینک ہسپتال کے دورہ پر پہنچ گئے۔  وزیراعظم نے صحت کی سہولیات، صفائی کی صورتحال اور ادویات کی دستیابی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

 

وزیراعظم پاکستان عمران خان اچانک دورہ پر وفاقی دارالحکومت  کے پولی کلینک ہسپتال پہنچ گئے۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر صحت عامر کیانی بھی موجود تھے۔ عمران خان نے پولی کلینک ہسپتال میں صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ہسپتال میں عوام کو علاج معالجے کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔ ہسپتال میں صفائی کی صورتحال اور ادویات کی دستیابی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے پولی کلینک ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں بھی گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے پولی کلینک ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی خیریت اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ہسپتال میں مریضوں کی تیمار داری کے لیے موجود اہل خانہ سے بھی گفتگو کی۔ زیر علاج مریضوں نے ہسپتال کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر صحت اور ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ جبکہ ہسپتال میں جدت لانے اور مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں