وزیر اعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

مشہداء (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے۔ وزیر اعظم عمران خان کا مشہداء ائرپورٹ پر گورنر جنرل خورادان نے استقبال کیا۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے۔ وزیر اعظم عمران خان کا مشہداء ائرپورٹ پر گورنر جنرل خورادان نے استقبال کیا۔ پاکستانی سفیر رفعت مسعود، قونصلیٹ مشہد بھی وزیر اعظم کا استقبال کرے والوں میں شامل تھے۔

 

وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کا ایران کا پہلا دورہ ہے۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدہ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری، ڈاکٹر ظفراللہ مرزا، مشیر تجارت عبدالرزاق داود بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

 

وزیر اعظم عمران خان مشہد میں روضہ حضرت امام رضا پر حاضری دیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان حاضری کے بعد مشہد سے خصوصی طیارے پر آج رات تہران کے لیے روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا تہران میں وزیر روڑز، اربن ڈویلپمنٹ محمد اسلامی رات 9 بجےاستقبال کریں گے۔  وزیر اعظم عمران خان کے اعزاز میں تہران میں اعشائیہ دیا جائے گا جوکہ قیام آزادی ہوٹل میں ہوگا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں