وزیر اعظم عمران خان کی فیملی کے ہمراہ پہلی مرتبہ نتھیا گلی آمد

پبلک نیوز: وزیراعظم عمران خان ہر سال کی طرح اس بار بھی عید منانے سیاحتی مقام نتھیا گلی میں موجود ہیں۔ وزیراعظم گزشتہ روز فیملی کے ہمراہ نتھیا گلی پہنچے۔ پرفضا مقام پر چہل قدمی کی۔

 

پبلک نیوز ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان عید کے بعد سیاحتی مقام نتھی گلی پہنچ گئے۔ وزیر اعظم عمران خان گزشتہ روز نتھیا گلی پہنچے۔ وہاں وہ فیملی کے ہمراہ عید کی چھٹیاں گزاریں گے۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے گزشتہ وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

 

وزیر اعظم عمران خان فیملی کے ہمراہ مزید 2 دن پر فضاء مقام پر گزاریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان ہر سال عید کی چھٹیاں سیاحتی مقام پر گزارتے ہیں۔ گزشتہ روز وزیر اعظم نے نتھیا گلی میں چہل قدمی اور ورزش کی اور لوگوں نے تصاویز بھی بنوائیں۔

 

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی نتھیا گلی سے واپسی آج رات یا کل دوپہر کو ہوگی۔ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز عیدالفطر کی نماز بنی گالہ مسجد میں ادا کی، جس کے بعد دوپہر 2 بجے نتھیا گلی پہنچے۔ وزیر اعظم عمران خان نے رات کو پسندیدہ کھانا دنبے کے تکے اور مٹن کڑاہی سے ڈنر کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی آج بعض پارٹی رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں