وزیراعظم عمران خان اہم غیر ملکی دورے پر کل قطر روانہ ہوں گے

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان اہم غیر ملکی دورے پر کل قطر روانہ ہوں گے۔ قطر کے ساتھ ایل این جی اور دیگر اہم معاہدے طے پائیں گے۔ دوسری جانب وزیر اعظم سے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ لنڈسے گراہم بھی افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کے معترف نکلے۔

 

تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت  کے استحکام کے مشن پر گامزن  ہے۔ وزیراعظم عمران خان 2 روزہ  دورے پر  کل شام قطر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم امیر قطر، ہم منصب اور دیگر حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ قطر کے ساتھ ایل این جی سمیت دیگر کئی اہم معاہدے طے پائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان قطر کو سرمایہ کاری کی دعوت بھی دیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود، وزیرخزانہ اسد عمر، وزیر پٹرولیم، مشیر تجارت اور دیگر وزرا وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

 

وزیر اعظم عمران خان سے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی ملاقات بھی ہوئی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکی سینیٹرلنڈ سے گراہم نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ افغان تنازع کے سیاسی حل کے لیے وزیراعظم کے ویژن کی بھی تعریف کی۔ عمران خان نے افغان مسئلے پر فریقین کے ساتھ چلنے کا عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ ہماری معاشی ٹیم سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر کام کر رہی ہے۔

حارث افضل  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں