وزیر اعظم 18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان 18 اگست کو ایک سال مکمل ہونے پر قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم ایک سالہ کارکردگی سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیر اعظم آفس نے تمام وزارتوں سے رپورٹ طلب کرلی۔ تمام وزارتوں کو کم سے کم پانچ بڑے اقدامات وزیر اعظم آفس کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس نے تمام وزارتوں سے رپورٹ طلب کرلی۔ تمام وزارتوں کو کم سے کم پانچ بڑے اقدامات وزیر اعظم آفس کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ باضابطہ طور پر جاری بھی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان تمام وزارتوں کی ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ ایک سال مکمل ہونے پر مختلف ایونٹس بھی ہوں گے۔ دس اگست تک رپورٹس مکمل ہوجائیں گی۔ صوبائی حکومتوں کو بھی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مختلف وزارتوں کو کابینہ نے مراسلے بھی بھجوا رکھے ہیں۔

 

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 18 اگست کو ایک سال مکمل ہونے پر قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم ایک سالہ کارکردگی سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں