وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح ساڑھے گیارہ بجے شروع ہو گا، چھبیس نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا جائے گا، وزیر خزانہ اسدعمر اجلاس میں اخراجات میں کمی سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دیں گے، مقامی حکومتوں کے بورڈ کے قیام کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

 

وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا،کابینہ کے اجلاس میں وزیرخزانہ اخراجات میں کمی سے متعلق بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں مہاجرین کی واپسی کیلئے پاک افغان لائحہ عمل پرغور کیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں شرکا کو فاٹا ریفارمز پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

 

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کو سرمایہ کار کمپنیوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائےگی،اجلاس میں ادویات کی قیمتوں کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کرنے کے حوالے سے منظوری متوقع ہے۔ اس کے علاوہ ماسٹر پلان پرنظرثانی کے لئے فیڈرل کمیشن کا قیام بھی ایجنڈے کا حصہ ہو گے۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں