وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ترکی کیلئے روانہ

اسلام آباد(ٹکا خان ثانی) وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورہ پر ترکی روانہ، وزیراعظم پاکستان میں دلچسپی کے خواہشمند ترکش سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم انقرہ میں بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کی تقریب سے خطاب کریں گے۔


وزیراعظم عمران خان کے دورہ ترکی کے شیڈول کے مطابق وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ترکی کیلئے روانہ ہوں گئے۔ وزیراعظم عمران خان شام چار بجے ترکی کے شہر قونیہ میں پہنچیں گے۔ وزیراعظم پاکستان میں دلچسپی کے خواہشمند ترکش سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم انقرہ میں بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کی تقریب سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان ترکی میں مولانا رومی اور اتاترک میوزیم کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان جمعہ کی صبح کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان اتاترک میوزیم کا بھی دورہ کریں گے۔ وزیراعظم جمعہ کو دن 12 بجکر 45 منٹ پر ملت مسجد میں پہنچیں گے۔ وزیراعظم کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ترک صدر کی طرف سے صدارتی رہائش گاہ پر استقبالیہ دیا جائے گا۔ وزیراعظم کو دورہ ترکی کی دعوت ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے دی تھی۔


وزیراعظم عمران خان کی ترک صدر طیب اردگان سے ون آن وان ملاقات بھی ہو گی۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس اور عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ وزیراعظم عشائیہ کے بعد ترکش میڈیا کو انفرادی انٹرویو بھی دیں گے۔ وزیراعظم کے دورہ ترکی کیلئے وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، خسرو بختیار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داود اورسیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم کی ترکی کے دو روزہ دورہ سے وفد کے بمراہ واپسی جمعہ کی رات کو ہو گی۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں