وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو ملائیشیا جائیں گے

 

پبلک نیوز (اسلام آباد) وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو ملائیشیا جائیں گے، جہاں وہ ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات کریں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر گفتگو ہوگی۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ملائیشیا کے 2 روزہ سرکاری دورے کا شیڈول طے ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو ملائیشیا جائیں گے، ان کے ہمراہ اعلٰی سطح کا وفد بھی ملائیشیا روانہ ہوگا۔

 

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم کی ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات بھی ہوگی اور دوطرفہ تعلقات، تجارت وسرمایہ کاری کے فروغ پر بھی گفتگو ہوگی جبکہ پاکستان، ملائیشیا کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات 4 فروری کو ہوں گے۔

 

یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں ملائیشین وزیراعظم نے عمران خان کیلئے پروٹون 70 گاڑی کا تحفہ بھیجا تھا، جسے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد وزیراعظم کی جانب سے وصول کیا۔

 

خیال رہے کہ مارچ  2019 میں ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے، جہاں اُن کا نور خان ایئربیس پر وزیراعظم عمران خان نے شاندار استقبال کیا اور مہمان کے اعزاز میں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔

 

ملائیشین وزیراعظم نے ایک روز بعد پروٹون گاڑیوں کا پلانٹ پاکستان میں لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا مقصد دونوں ممالک کی تجارتی شراکت داری کو قائم کرنا ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں