وزیراعظم عمران خان مہمند ڈیم پر تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد آج رکھیں گے

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد آج رکھیں گے، منصوبہ 2024ء میں مکمل ہو گا۔ 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی، 16 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی سیراب ہو گی۔ تقریب ضلع مہمند میں دن بارہ بجے شروع ہو گی۔

 

وزیراعظم عمران خان آج مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے، تقریب ضلع مہمند میں دن بارہ بجے شروع ہو گی۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، وزراء اور ماہرین شریک ہوں گے، مہمند ڈیم دریائے سوات پر منڈا ہیڈ ورکس سے 5 کلومیٹر اپ سٹریم 700 فٹ بلندی پر تعمیر کیا جائے گا۔ مہمند ڈیم میں 800 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے اور 12 لاکھ ایکٹر فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی۔

 

ذرائع کے مطابق مہمند ڈیم سے 16 ہزار 737 ایکٹر زرعی اراضی کو سیراب ہو گی۔ مہمند ڈیم میں ہر سال 2ارب یونٹ بجلی پیدا ہو گی، سستی ترین بجلی ہو گی۔ مہمند ڈیم پر 309 ارب لاگت آئے گی، 238 ارب حکومت پاکستان خرچ رے گی۔ مہمند ڈیم پر 71 ارب روپے فارن فنڈنگ سے لگائے جائیں گے۔

 

مہمند ڈیم میں 6 لاکھ 75 ہزار ایکٹر فٹ پانی کا ذخیرہ ہر وقت قابل استعمال ہو گا۔ مہمند ڈیم نومبر 2024 تکمیل کا ہدف مقرر کیا جائے گا۔ مہمند ڈیم کنکریٹ کا ہو گا، 50 سال سے 100 سال تک فعال رہے گا۔ مہمند ڈیم واپڈا اور ایجنسی فرانس ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔ ڈیم کی تعمیر سے چارسدہ اور نوشہرہ ہر سال سیلاب کی تباہ کاریوں سے بھی بچ سکیں گے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں