وزیراعظم کا مئی کے پہلے ہفتے مہند ڈیم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم کا مئی کے پہلے ہفتے مہند ڈیم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مہمند ڈیم منصوبے کا سنگ بنیاد دو مئی یا تین مئی کو رکھا جائے گا۔

 

وزیر اعظم کا مئی کے پہلے ہفتے مہند ڈیم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مہمند ڈیم منصوبے کا سنگ بنیاد دو مئی یا تین مئی کو رکھا جائے گا۔ ڈیم کے سنگ بنیاد رکھنے کی تاریخ کا اعلان وزیر اعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

ڈیم کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے قبل وفاقی وزیر آبی وسائل اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ مہمند ڈیم کے سنگ رکھنے کی تقریب مہمند ضلع میں ہوگی، وزیر اعظم اہم اعلان کریں گے۔ سنگ بنیاد تقریب میں گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان خیبرپختونخوا شریک ہوں گے۔  تقریب میں وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، سیکریٹری آبی وسائل اور عالمی ماہرین شریک ہوں گے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں