وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کے بعد آج رات وطن واپس پہنچیں گے

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ امریکا کے بعد شاندار استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔ وزیراعظم آج رات ڈیڑھ بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔ تمام وفاقی وزراء وزیراعظم کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما اور ورکرز بھی عمران خان چوک بنی گالہ میں وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج رات ڈیڑھ بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔ وزیر اعظم کا استقبال کرنے کے لیے تمام وفاقی وزراء اسلام آباد ائرپورٹ پہنچیں گے۔ پی ٹی آئی عہدیداران اور حکومتی ارکان بھی وزیر اعظم کا ائرپورٹ پر پرتباک استقبال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء، پی ٹی آئی ارکان و حکومتی عہدیداران استقبال کرنے ائرپورٹ جائیں گے۔ اعظم خان سواتی کی رہائش گاہ سے آج رات ریلی بھی نکالی جائے گی جو کہ ائرپورٹ پہنچے گی۔ بعض رہنما اور ورکرز عمران خان چوک بنی گالہ میں بھی وزیر اعظم کا استقبال کریں گے۔

 

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں