وزیراعظم پیر کے دن تمام وزراء کی 100روزہ کارگردگی کا جائزہ لیں گے

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزراء کا یوم حساب آگیا، وزیراعظم پیر کو پرا دن 100 روزہ کارگردگی کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ارکان ملاقاتوں کے لئے پیر کو باقی تمام مصروفیات ترک کر دیں۔

 

پبلک نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیر کا پورا دن وزراء سے ملاقات کے لئے مختص کر دیا۔ وزراء سے ملاقاتیں صبح 10 بجے شروع ہوں گی اور شام تک جاری رہیں گی۔ وزیراعظم عمران خان تمام وزراء سے 100 روزہ کارکردگی کی الگ الگ زبانی رپورٹ بھی لیں گے، ہر وزیر کے لئے 15 منٹ مختص کئے جائیں گے، وزیراعظم کارکردگی پر سوالات بھی کریں گے۔

 

وزیراعظم کے تمام وزراء اور متعلقہ سیکریٹری کو اکٹھے ہی بلایا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ارکان ملاقاتوں کے لئے پیر کو باقی تمام مصروفیات ترک کردیں۔ وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت، مشیران اور معاونین خصوصی جواب دہ ہوں گے۔ تمام وزراتوں نے وزیراعظم کو اپنی اپنی 100روزہ کارکردگی رپورٹس بھجوادی ہیں۔ وزیراعظم تمام کابینہ ارکان کے مختصر انٹرویو کریں گے۔ وزیراعظم کو مطمئن نہ کرنے پر کابینہ ارکان کو وزارت سے ہاتھ دھونے پڑ سکتے ہیں۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں