وزیرِ اعظم عمران خان کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

 

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان کل (بروز جمعرات) لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ دورہ میں وزیرِ اعظم لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان سے ملاقات، صنعتی شعبے کے فروغ کے لئے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کل (بروز جمعرات) لاہورکا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وہ لاہور میں مصروف دن گزاریں گے اور اہم اعلیٰ سطحی اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

 

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان سے ملاقات کریں گے۔ وہ پنجاب میں صنعتی شعبے کے فروغ کے لیے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیں گے۔

 

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان صحت، زراعت اور دیگر اہم شعبوں میں اٹھائے جانے والے اقدامات، صنعتی زون کے قیام اور مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں