الیکشن کمیشن ممبرز تقرری کیلئے وزیر اعظم نام سامنے لے آئے

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو خط لکھ دیا۔ بلوچستان کے لیے امان اللہ بلوچ، منیرکاکڑ، نوید جان بلوچ کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر کے اعتراض کے بعد شہبازشریف کو خود خط لکھا دیا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے الیکشن کمیشن کے ممبر کے لیے امان اللہ بلوچ، منیر کاکڑ اور نوید جان بلوچ کے نام تجویز کیے ہیں جب کہ سندھ کے لیے خالد صدیقی، فرخ ضیاء شیخ اور ایاز محمود کے نام دیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اپوزیشن چیمبر نے وزیراعظم کے قائد حزب اختلاف کو خط پر بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہےکہ اس معاملے پر خطوط سے کوئی پیشرفت نہیں ہوگی، جب تک وزیراعظم عمران خان اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے ملاقات نہیں کرتے تب تک معاملے آگے نہیں بڑھ پائے گا۔ ماضی میں بھی اس طرح کی تقرری کے لیے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے درمیان ملاقاتوں اور اتفاق کی مثالیں موجود ہیں۔

سندھ اور بلوچستان کے الیکشن کمیشن کے ممبران اپنی مدت مکمل کرچکے ہیں اور نئے ممبران کی تعیناتی کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں