راولپنڈی: وزیر اعظم کے ڈی ایچ کیو ، راجہ بازار پناہ گاہ، ہولی فیملی ہسپتال کے اچانک دورے

راولپنڈی (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی کا اچانک دورہ، وزیراعظم کی جانب سے علاج معالجے کی مجموعی صورتحال اور صحت کے حوالے سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

 

وزیراعظم عمران خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی کا اچانک دورہ کیا،انہوں نے صحت کے حوالے سے دی جانے والی تمام سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے صحت کے حوالے سے وزیراعظم کو مکمل بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے مریضوں کے لواحقین سے سہولتوں کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ہدایت کی کہ جدید سہولتوں کی دستیابی یقینی بنائے جائے اور ہسپتال کو مزید سہولتوں سے آراستہ کیا جائے۔

 

وزیراعظم نے صفائی ستھرائی اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا، اس دوران وزیراعظم مفت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں گئے اور زیر علاج مریضوں کی خیریت اور میں سرگرداں سہولتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تیمارداری کے لئے مریضوں کے لواحقین سے گفتگو بھی کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے تشخیص و علاج کے شعبہ جات کو مزید سہولتوں سے آراستہ کرنے کی ہدایت کی۔

 

 

بعد ازاں وزیراعظم کا قافلہ راجہ بزار پناہ گاہ پہنچا، جہاں پر اور سورتوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان غریبوں اور بے سہارا لوگوں کے ساتھ بغلگیر ہوئے اور اُن کو ہر ممکن سہولت پہنچانے کی ہدایت کی۔ پناہ گاہ کے دورہ کے بعد وزیراعظم عمران خان راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال پہنچے، جہاں پر وزیر صحت عامر محمود کیانی سینیٹر فیصل جاوید اور معاون خصوصی افتخار درانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 

وزیراعظم نے بچوں کے وارڈ اور فیملی وارڈ کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف سہولتوں کا جائزہ بھی لیا۔ ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے حوالے سے وزیراعظم کو بریف کیا گیا۔ وزیراعظم نے علاج معالجے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا اور ادویات کی فراہمی جبکہ صفائی ستھرائی کے نظام کی بھی جانچ پڑتال کی۔ وزیراعظم نے وزیر صحت سے فیملی ہسپتال کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی، جو وہ کل شام تک جمع کروائیں گے۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں