خیبر پختونخواہ میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے: وزیرِاعظم عمران خان

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن کے ممبران نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیرِ توانائی عمر ایوب خان، پرنس نواز الائی، صالح محمد، علی خان جدون اور عظمی ریاض موجود تھی۔

 

وزیرِ اعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن کے ممبران نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیرِ توانائی عمر ایوب خان، پرنس نواز الائی، صالح محمد، علی خان جدون اور عظمی ریاض موجود تھی۔ معاون خصوصی نعیم الحق، ترجمان ندیم افضل گوندل، ملک عامر ڈوگر اور ارشد داد بھی ملاقات میں موجود تھے۔

 

ممبران قومی اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں کی عوام کو درپیش مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے۔ پچھلے تین سالوں میں صوبہ میں غربت میں کمی کی وجہ سیاحت کا فروغ ہے۔

 

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیاحت کے پوٹینشل کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، صوبے میں مزید خوشحالی آئے گی۔ سیاحت کو فروغ دیتے ہوئے اس بات پر خصوصی توجہ دی جائے گی کہ مقامی لوگوں کو کاروبار کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آئیں۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں