100روزہ حکومتی پلان، ایک اور وعدہ کی تکمیل، میانوالی ایکسپریس کا افتتاح

میانوالی (پبلک نیوز) حکومت کے 100دن پلان پر عمل درآمد جاری، ایک اور وعدے کی تکمیل، میاں والی ایکسپریس چھ سو ساٹھ مسافروں کو لے کر راولپنڈی سے روانہ ہو گئی۔ وزیر اعظم پاکستان نے دو نئئیں ٹرینوں کا افتاح وزیر اعظم آفس میں کیا تھا۔

 

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے دو نئی مسافر ٹرینوں میاں والی ایکسپریس اور راولپنڈی ایکسپریس کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعظم آفس میں کیا۔ میاں والی ایکسپریس کو سجا کر راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر کھڑا کیا گیا تھا۔ ڈی ایس ریلوے عبدالمالک نے پبلک ٹی وی سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ دو نئیں ٹرینوں کا افتتاح حکومت کے 100دن کے پلان کا حصہ ہے۔

 

میاں والی ایکسپریس کو پہلی بار راولپنڈی سے میاں والی اور  کنڈیاں تک لے کر جانے والے ٹرین کے ڈرائیور محمد شہزاد نے پبلک نیوز کو بتایا کہ اس روٹ پر اس سے بھی بڑی  ٹرین چلتی تھی جو سابقہ ادوار میں بند کر دی گئی تھی۔

 

راولپنڈی ایکسپریس رات آٹھ بجے لاہور اور راولپنڈی سے ایک ہی وقت میں روانہ ہو گی، ٹرین میں 685 مسافروں کی گنجائش ہے۔ دونوں نئی ٹرینوں پر پہلے روز مسافروں کو کرایوں پر50 فیصد رعایت فراہم کی گئی۔

 

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں