"کراچی کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہمارا اولین ایجنڈا ہے"

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کی طرح خیبر پختونخوا اورپنجاب کے گورنر ہاؤس بھی عوام کے لیے کھول دیئے جائیں گے۔عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

اعلیٰ سطحی اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو اہم امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔ کراچی سمیت سندھ کے مسائل  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں زیر بحث رہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ہدایت کی کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ جلد حل کریں۔ کراچی کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہمارا اولین ایجنڈا ہے۔ صوبہ میں گڈ گورننس اور امن و امان کی صورت حال پر بھی مشاورت کی گئی۔

عمران خان نے کراچی گورنر ہاؤس عوام کے لیے کھولنے پر گورنر کی تعریف بھی کی۔ عمران خان نے گورنرہاؤس کے پی کے اور پنجاب کو بھی عوام کے لیے جلد کھولنے کا کہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ سے ہونے والی انٹرنل میٹنگ پر عمران خان کو بریفنگ دی۔ وزیر اعظم کو وزارت کیڈ کے امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔ عمران خان نے اسلام آباد میں  تجاوزات کے خاتمہ کے لیے بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت کی۔

اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق، عامر محمود کیانی اور ڈاکٹر بابر اعوان نے شرکت کی۔

احمد علی کیف  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں