وزیراعظم نے اسلام آباد میں لینڈ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ لینڈ مافیا کو برداشت نہیں کریں گے۔ ریڑھی بانوں اور پتھاروں کے بجائے بڑے آپریشن کئے جائیں۔ سی ڈی اے کو بڑے مگرمچھوں کی فہرستیں فراہم کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہا ر کیا ہے۔ ذرائع  کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں لینڈ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا حکم دیا ہے۔ انھوں نے چیئرمین سی ڈی اے کو بڑے لینڈ مافیا کی فہرستیں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

انھوں نے ہدایات دیں کہ ریڑھی بانوں اور پتھاروں کے بجائے بڑے آپریشن کیے جائیں۔ چیئرمین سی ڈی اے کو آج بڑے مگر مچھوں کی فہرستیں فراہم کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ لینڈ اور ڈرگ مافیا کے خلاف آپریشن میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کوماڈل سٹی بنانے، اداروں کے درمیان رابطہ کمیٹی کے قیام کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر کمیٹی میں شامل ہوں گے جبکہ اداروں کے درمیان رابطہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن کر دیا گیا ہے۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں