ڈیم نہ بنائے تو 2025 سے خشک سالی شروع ہوجائے گی: وزیر اعظم

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پانی ملک کا سب  سے بڑا مسئلہ ہے۔ ہمارے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہے۔ اوورسیز پاکستانیز کسی بھی ملک میں ہیں وہ جتنا پیسہ بھیج سکیں پاکستان بھیجیں۔ اگر ڈیم نہ بنائے تو 2025 سے خشک سالی شروع ہوجائے گی۔

قوم سے اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں سےقومی مسائل پر بریفنگ لے رہا ہوں۔ وعدہ کیا تھا تمام معاملات قوم کے سامنے لاؤں گا۔ پانی ملک کا سب  سے بڑا مسئلہ ہے۔ پاکستان کے پاس صرف 30 دن کے لیے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔ ملک کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج پانی کم ہو کر فی کس 1000 کیوسک رہ گیا ہے۔ اگر ڈیم نہ بنائے تو 2025 سے خشک سالی شروع ہو جائے گی۔ ہمارے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہے۔ ڈیم نہ بنائے تو اناج اگانے کے لیے بھی پانی نہیں ہو گا۔ پاکستان کو اس وقت ڈالرز چاہیے۔ نیلم جہلم پراجیکٹ میں بھی صرف پیسے نہ ہونے کے باعث دیر ہوئی۔ پاکستان کو اس وقت ڈالرز چاہیے۔

پاکستان کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں آج سب سے اپیل کررہا ہوں۔ ہمارے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہے۔ اوورسیز پاکستانیز کسی بھی ملک میں ہیں وہ جتنا پیسہ بھیج سکیں پاکستان بھیجیں۔ ہمیں باہر سے کوئی قرض نہیں دے گا۔ یقین دلاتا ہوں آپ کا سارا پیسا ڈیمز کیلیے استعمال ہوگا۔ امریکا اور یورپ میں مقیم پاکستانی ایک ہزار ڈالر یا اس سے زائد رقم بھیجیں۔ اوورسیزپاکستانی کردارا ادا کریں تو 5 سال میں ڈیم بن سکتا ہے۔

عمران خان نے بتایا کہ ڈیم بنانے کے لیے آج سے جہاد شروع کرنا  ہے۔ پاکستان اور دنیا بھر سے پاکستانی دل کھول کر فنڈز دیں۔ اوورسیز پاکستانی کردار ادا کریں تو 5 سال میں ڈیم بن سکتا ہے۔ یقین دلاتا ہوں قوم کے پیسے کی خود حفاظت کروں گا۔ ڈیمز پاکستان کے لیے بہت ضروری ہیں۔ ہمیں اپنے ہی وسائل سے یہ ڈیمز بنانے ہیں۔

"ساری چیزیں ایک طرف ڈیم ایک طرف"

انھوں نے واضح کیا کہ پہلے 6ہزار کیوبک فٹ پانی ہرشہری کےلیے تھا۔ اب ایک ہزارکیوبک میٹرفی پاکستانی  پانی دستیاب ہے۔ پاکستان پانی کی 30دن کی سٹوریج کر سکتا ہے۔ بھارت 90دن تک پانی کی سٹوریج کر سکتا ہے۔ مصرمیں 1000دن کی استعداد ہے۔

مزید انھوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیم بنانا پاکستان کے لیے ناگزیر ہو چکا۔ ڈیم فنڈز کے لیے چیف جسٹس کو داد دیتا ہوں۔ ڈیم بناناچیف جسٹس کا کام نہیں ہوتا۔ وزیر اعظم اور چیف جسٹس فنڈ کو یکجا کر رہے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی 1000ڈالرپاکستان  کو دیں۔

خطاب کی ویڈیو ملاحظہ کیجئے:

احمد علی کیف  2 سال پہلے

متعلقہ خبریں