وزیراعظم عمران خان کی صدر کرغزستان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کا جائزہ

پبلک نیوز: وزیراعظم عمران خان کی صدر کرغزستان سے ملاقات، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبہ جات میں ان تعلقات کو جامع انداز میں مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں میں ملاقات انتہائی خوش گوار ماحول میں ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے صدر سوروونبے شریپو ویچ کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان زمینی اور فضائی روابط کو بہتر بنایا جائے۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس اور دوطرفہ سیاسی مشاورت جلد کرنے پر اتفاق کیا۔

دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ عوامی سطح پر رابطوں کو بہتر بنایا جائے۔ سیاحت کو فروغ دیا جائے اور ویزوں کے اجراء میں سہولت دی جائے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کرغزستان کے صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں