وزیراعظم آئندہ ماہ حیدرآبادیونیورسٹی کاسنگ بنیادرکھیں گے

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی۔ متحدہ رہنماؤں نے وزیراعظم کو کراچی، حیدر آباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں کے مسائل سے آگاہ کیا۔عمران خان آئندہ ماہ حیدرآباد یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم سےگورنرسندھ عمران اسماعیل نے بھی ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےوفاقی وزیرخالدمقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم کےوفد نےملاقات کی۔وفاقی وزرا اسد عمر،فروغ نسیم،نعیم الحق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ایم کیو ایم رہنماؤں نے وزیراعظم کو کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ متحدہ رہنماؤں نے وزیراعظم کو سکیورٹی خدشات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کو سندھ کے مسائل کا بخوبی اندازہ ہے۔ تمام مسائل حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے درمیان صوبائی سطح پر بہتر کوارڈینیشن کے لیے گورنر سندھ کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا۔

وزیراعظم آئندہ ماہ حیدرآباد یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم سے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی۔ گورنرسندھ نے عمران خان کو سندھ کی سیاسی صورتحال سے متعلق اعتماد میں لیا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں