وہ قدم اٹھا رہے ہیں جس سے آگے ڈالر کے ریٹ نہیں بڑھیں گے: عمران خان

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ڈالرکی قیمت بڑھنے سے گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں۔ قدم اٹھا رہے ہیں جس سے آگے ڈالر کے ریٹ نہیں بڑھیں گے۔ ابھی تھوڑا ایڈجسٹمنٹ کا وقت ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں جے ڈبلیو فورلینڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے آگے ڈالر نہ بڑھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے گھبرانے کی ضرورت بالکل نہیں۔ آگے ڈالر کے ریٹ نہیں بڑھیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ صبح  سے فون بج رہ ہیں، ڈالر بڑھ گیا۔ لیگل طریقے سے پیسہ بھیجنے سے 10ارب ڈالر ملک میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ مقامی سرمایہ کاروں کی شراکت داری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ چین کی کمپنی کی جانب سے 900 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہونے جا رہی ہے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں