وزیرِ اعظم کی زیر صدارت پی آئی اے کا اجلاس، مالیاتی خسارے، سروس کی بہتری پر تفصیلی بریفنگ

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی آئی اے میں جاری اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو پی آئی اے کے انتظامی، مالی و دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی آئی اے میں جاری اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ ہوا بازی محمد سومرو ائیر، چیف مارشل مجاہد انور خان، سینٹر فیصل جاوید، چئیرمین پی آئی اے ائیر مارشل اسد محمود ملک اور دیگر سینئر افسروں کی شرکت کی۔

 

وزیر اعظم کو پی آئی اے کے انتظامی، مالی و دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چئیرمین پی آئی اے ائیر مارشل اسد محمود ملک نے مالیاتی خسارے میں کمی لانے اور سروس کی بہتری کے لیے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کا کل خسارہ 414.3 ارب روپے ہے۔ خسارے میں 247 ارب روپے قرضوں کی مد میں 144.7 ارب روپے واجبات، 4 ارب روپے قرضوں کی رقم کی واپسی کی ماہانہ قسط اور 1.5 ارب روپے ماہانہ سود کی مد میں شامل ہیں۔

 

وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ 7 بین الاقوامی روٹس پر پی آئی اے کو 500 ملین کے خسارے کا سامنا ہے۔  اندرون ملک غیر منافع بخش روٹس پر ہونے والا خسارہ علیحدہ ہے۔ نقصانات کے پیش نظر موجودہ انتظامیہ کی جانب سے بین الاقوامی روٹس کا از سر نو جائزہ لیا جا رہا ہے۔ گزشتہ 2 ماہ میں 194 گھوسٹ ایمپلائیز جبکہ 73 کیبن کریو اور سات پائلٹس کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر فارغ کیا گیا۔

حارث افضل  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں