ساہیوال واقعے پر پریشان ہوں، شہریوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے:وزیراعظم

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال واقعہ پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ والدین کو بچوں کے سامنے گولی مار دی گئی، صدمے میں مبتلا بچوں کو دیکھ کر ابھی تک پریشان ہوں، وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ یہ بچے اب ریاست کی ذمہ داری ہیں جن کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بچوں کے والدین کو ان کی آنکھوں کے سامنے گولی مار دی گئی، صدمے میں مبتلا بچوں کو دیکھ کر ابھی تک وہ خود بھی پریشان ہیں۔ اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ اپنے بچوں کو صدمے کی ایسی حالت میں دیکھ کر کوئی بھی والدین پریشان ہوجائیں، تاہم یہ بچے اب ریاست کی ذمہ داری ہیں جن کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگرچہ سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کے خلاف کامیابی حاصل کی اور وہ عظیم کام کر رہیں ہیں، تاہم اس کے باوجود قانون کے سامنے سب جوابدہ ہیں، جتنی جلدی جے آئی ٹی رپورٹ آئے گی، اس پر کارروائی ہو گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم نے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کررکھی ہے۔

عطاء سبحانی  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں