وزیراعظم پارلیمنٹ میں نازیبا الفاظ، ذاتیات پر حملوں کے خلاف خود سرگرم

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ میں نازیبا الفاظ روکنے کے لئے اخلاقیات کمیٹی بنانے کی تجویز دے دی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پارلیمان کا ماحول اچھا کرنے کے لئے ذاتی حملے روک کر قومی ایشوز پر توجہ دی جانی چاہئے

 

پارلیمنٹ میں نازیبا الفاظ اور ذاتیات پر حملوں کے خلاف وزیراعظم خود سرگرم ہو گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی، ملاقات میں پارلیمنٹ کے اندر نازیبا الفاظ کا استعمال روکنے کیلئے مختلف تجاویز مانگ لیں۔

 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں نازیبا الفاظ روکنے کیلئے اخلاقیات کمیٹی بنانے کی تجویز دیے دی، وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اخلاقیات کمیٹی دونوں ایوانوں قومی اسمبلی اور سینٹ میں قائم کی جائے، اخلاقیات کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومت کے اراکین کو برابر نمائندگی دی جائے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ کمیٹی پارلیمنٹ کے اندر نازیبا الفاظ اور ذاتیات پر حملے روکنے کیلئے تجاویز تیار کرے گی، جبکہ اپوزیشن کو پارلیمان کے ذاتی حملے روک کر قومی ایشوز پر توجہ دینے کی صلاح بھی دے ڈالی۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں