وزیراعظم عمران خان کا سندھ سے 2 نوعمر بچیوں کے مبینہ اغوا کا نوٹس

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے دو نو عمر ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں‌۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 نو عمر بچیوں کے مبینہ اغوا کا نوٹس لے لیا۔ وزیراطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ کیا کہ آج صبح وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی کو ہدایت جاری کی ہے کہ سندھ سے اغوا ہونے والی 2 نو عمر ہندو لڑکیوں کے بارے میں ایسی اطلاعات ہیں کہ انہیں رحیم یار خان منتقل کیا گیا ہے۔ اس معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور اگر ایسا ہے تو بچیوں کو بازیاب کرایا جائے۔ وزیراعظم نے سندھ اور پنجاب حکومت کو یہ بھی ہدایت کی کہ اس معاملے پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں اور سندہ حکومت ایسے واقعات کے تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

 

ذرائع کے مطابق لڑکیوں نے پسند کی شادی کے بعد اسلام قبول کر لیا۔ جس کے بعد وہ رحیم یار منتقل ہو چکی ہیں، جبکہ والدین کا الزام ہے کہ انہیں زبردستی رحیم یار خان لے جایا گیا ہے۔ اصل معاملہ کیا ہے یہ تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہو گا، وزیراعظم عمران خان معاملے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے چکے ہیں۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں