سادگی و کفایت شعاری مہم، ڈیم فنڈز کی مانیٹرنگ وزیر اعظم خود کریں گے: ذرائع

اسلام آباد (پبلک نیوز) پہلے حکومتی پالیسیوں کی تیاری، پھر اعلانات ، اور اب عملی اقدامات  کی باری آ گئی۔ وزیر اعظم نے 100 روزہ پلان کے تحت اعلان کی گئی چار پالیسیوں پر عملدرآمد کا بیڑہ خود اٹھا لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے سادگی و کفایت شعاری مہم اور ڈیم فنڈز مہم کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعظم "کلین و گرین پاکستان" 50 لاکھ گھروں کی تعمیر منصوبوں کوبھی خود مانیٹر کریں گے۔

وزیر اعظم کی جانب سے معاملات کو ہاتھ میں لینا سرکاری افسران کے ساتھ ساتھ وفاقی و صوبائی وزرا، وزرائے اعلیٰ اور کپتان کی ٹیم کی دیگر افراد کے لیے بھی بڑا پیغام ہے۔ ٹیم کے ہر رکن کو کارکردگی دکھانا ہو گی ورنہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

حالیہ دنوں میں درپیش دو اہم مسائل قرضوں اور ان کی ادائیگی کا معاملہ اور اپوزیشن کا اتحاد حکومت کے لیے نہایت اہم ہیں۔ ان سے نمٹنے کے لیے حکومتی حکمت عملی کیا ہوگی یہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں