وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوپہر اڑھائی بجے ہو گا

اسلام آباد (ٹکا خان ثانی) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوپہر اڑھائی بجے ہو گا۔ کابینہ سیاسی صورتحال پر غور ،اپوزیشن اتحاد سے نمٹنے کی حکمت عملی طے ہوگی

وزیر اعظم کابینہ کو دورہ قطر کی اہمیت، تفصیلات اور ممکنہ معاہوں پر اعتماد میں لیں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 17نکاتی ایجنڈے پر بھی غورکیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں چیئر مین پی ٹی اے کی تقرری کی منظوری بھی دی جائے گی۔ سیمنٹ کی ڈیمانڈ اور سپلائی کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں زیر غور آئے گا۔

اجلاس میں صدر مملکت کی تنخواہ کے لیے اضافی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ سرکاری ملازمت کے دوران انتقال کرنے والے ملازمین کے خاندان کے لئے پیکج کی منظوری دے گی۔ کابینہ مرحوم ملازمین کی فیملیز کی امداد کے لئے 14 کروڑ 55 ہزار کی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے گی۔

کابینہ اجلاس میں لوک ورثہ پاکستان اور بیلاروس کے مابین تعاون کے معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ نیشنل اچیوز آف پاکستان کی ریویو کمیٹی کی تشکیل نو اور ایڈوائزری بورڈ کے قیام کی منظوری دے گی۔

اجلاس میں دسمبر اور جنوری میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ سی پیک کے حوالے سے کابینہ کے گزشتہ فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں