وزیراعظم آج راولپنڈی میں گائنی کے جدید ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے راولپنڈی کے عوام کو نئے ہسپتال کا تحفہ، وزیر اعظم عمران خان آج شام راولپنڈی میں ماوں وبچوں کے جدید ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کابینہ ڈویژن کی سرپرستی میں ہسپتال کا منصوبہ 2020 میں مکمل ہو گا۔

 

وزیراعظم کی جانب سے راولپنڈی کے عوام کیلئے اہم اقدام، وزیراعظم عمران خان آج راولپنڈی میں ماوں اور بچوں کے جدید ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔200 بیڈز کے نئے ہسپتال کا سنگ بنیاد اصغر مال روڑ راولپنڈی میں رکھا جائے گا، وزیراعظم عمران خان تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچیں گے، فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزراء شیخ رشید، طارق بشیر چیمہ اور ڈاکٹر ظفرالہ شریک ہوں گے۔

متعلقہ خبر:وزیراعظم عمران خان کی جانب سے راولپنڈی کے عوام کو نئے ہسپتال کا تحفہ

پنڈال سج گیا، اسٹیج بھی بن گیا، تقریب میں شریک پانچ ہزار افراد کے افطار کاانتظام بھی ہو گا۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال کی تعمیر ڈیڑھ سے دوسال میں مکمل ہو گی، منصوبے پر 6 ارب روپے لاگت آئے گی۔ گائنی ہسپتال کے لئے 105 کنال اراضی مختص، روزانہ 1500 حاملہ خواتین کا علاج ہو گا۔ ہسپتال وفاقی شیخ رشید کے حلقے میں تعمیر ہو گا، او پی ڈی اور انٍ ڈور بلاکس بنیں گے۔ ہسپتال میں 25 بیڈ کی ایمرجنسی، 12 جدید آپریشن تھیٹرز، لیبر رومز، انتہائی نگہداشت یونٹس قائم کئے جائیں گے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کابینہ ڈویژن کی سرپرستی میں ہسپتال کا منصوبہ 2020 میں مکمل ہو گا۔

ویڈیو کیلئے کلک کریں:

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں