حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا: رانا ثنااللہ

لاہور(پبلک نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے ڈالر اوپر جا رہا ہے، آج 25سے30ہزار کمانے والا گھر نہیں چلا سکتا، ملک کو ناقابل تسخیر بنانے والے نواز شریف آج جیل میں ہیں۔

 

لاہور میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا، حکومت کی غلط پالیسیوں سے ڈالر اوپر جا رہا ہے۔ ملک کو ناقابل تسخیر بنانے والے نواز شریف آج جیل میں ہیں، آج 25سے30ہزار کمانے والا گھر نہیں چلا سکتا۔ ملک کی خدمت کرنے والے کو ناکردہ گناہوں کی سزا دی گئی، میاں صاحب نے میثاق معیشت کی بات کی تو کہا گیا این آر او مانگا جا رہا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حالات گھمبیر ہیں، ملکی معیشت ہاتھوں سے پھسل رہی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا قدم بڑھاؤ عمران خان ہم تمہارے ساتھ  ہیں، نواز شریف نے کہا آؤ مل بیٹھ کر بات کرتے ہیں، کہا گیا اپوزیشن این آر او مانگ رہی ہے۔ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں خود کہا مودی میرا فون نہیں اٹھا رہا، ہمارے دور میں جب مودی خود آیا تو شور مچایا گیا، سب مل کر بیٹھیں اور معاشی بحران کا حل نکالیں، ایسے ماحول میں کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ اسحاق ڈار کی وجہ سے ڈالر 135 کا ہوا، اب 155 پر کیسے پہنچ گیا۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں