نوازشریف وقت آنے پر بولیں گے اور وہ یوٹرن نہیں ہوگا: احسن اقبال

کراچی (پبلک نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں پھنسانے والے آج خود ہی پھنسے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن حکومت کو گرانا نہیں چاہتی۔ جس نے بھی قوم کی دولت لوٹی ہے اسے معافی نہیں ملنی چاہئے۔

کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  ایک پیالی کے اندر سیاسی بحران پیدا کیا گیا۔ دنیا 2013 میں پاکستان کو خطر ناک ملک قرار دیتی تھی۔ عوام کی مدد سے دہشت گردی کے خطرے کو ختم کیا۔ ثابت کیا پاکستان اپنے وسائل سے توانائی بحران کو شکست دے سکتا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں، ڈرنے والے نہیں۔ نیب سی پیک میں کرپشن کی تحقیقات کرے۔ اناڑی اناڑی ہی ہوتا ہے۔ سیاسی تھیٹر نے 4 سے 6 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کو روکا۔ ہمیں پھنسانے والے آج خود ہی پھنسے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن حکومت کو گرانا نہیں چاہتی۔ نوازشریف وقت آنے پر بولیں گے۔ جب نوازشریف بولیں گے تو یوٹرن نہیں ہوگا۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ہمیشہ شفاف احتساب کے نظام کی حمایت کی ہے۔ احتساب سب کا ہونا چاہئے مگر شفاف انداز میں۔ جتنےمرضی کیس بنائے جائیں، دفاع کریں گے۔ ہر فورم پر اپنے تمام اقدامات کا دفاع اور جواب دہ ہیں۔ جس نے بھی قوم کی دولت لوٹی ہے اسے معافی نہیں ملنی چاہئے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں