ثبوت ہے تو خبریں لگوانے کی بجائے نیب کے پاس جائیں: شاہد خاقان عباسی

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) صوبائی دارلحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ڈیلی میل میں خبر لگوانا شہزاد اکبر کا کارنامہ ہے۔ ذاتی عنا میں اس حد تک نہیں جانا چاہیے۔ کسی کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو برطانوی عدالت میں لائے۔

 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل میں خبر لگوانا شہزاد اکبر کا کارنامہ ہے۔ ذاتی عنا میں اس حد تک نہیں جانا چاہیے۔ کسی کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو برطانوی عدالت میں لائے۔ ثبوت ہے تو خبریں لگوانے کی بجائے نیب کے پاس جائیں۔

 

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امداد دینے والے برطانوی ادارے کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بی آر ٹی پر 100 ارب خرچ ہوئے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ شہباز شریف کو پہلے بھی 70 دن گرفتارکیا، کچھ نہیں ملا۔ شہزاد اکبر بتائیں بیرون ملک دورں پر کتنے پیسے خرچ ہوئے۔ میں کسی ناصر جنجوعہ کو نہیں جانتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا لاہور میٹرو پر 70 ارب خرچ ہوئے۔  نوید اکرام کا ذکر کیا گیا جو پنجاب پاور کمپنی میں تھے۔ نوید اکرام کو شہباز شریف نے کرپشن کیس میں نکالا تھا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں