غریب کش بجٹ سے حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا: ن لیگ

لاہور (پبلک نیوز)  پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قوم اسمبلی محمد پرویز ملک، جنرل سیکرٹری اور رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامرخان نے کہا ہے کہ غریب کش بجٹ کے بعد حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔ احتساب کے نام پر تماشا ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے۔ حکومت عوام دشمن بجٹ سے توجہ ہٹانے کے لیے اپوزیشن راہنماؤں کی پکڑ دھکڑ کر رہی ہے۔ عمران نیازی اپنی انا کی تسکین کے لیے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند کروا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض لینے کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا۔ بجٹ حکومت نے نہیں آئی ایم ایف نے تیار کیا ہے۔ نئے بجٹ کے بعد عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا۔ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ اب سڑکوں پر نکلنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا کیونکہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں