ن لیگ کے افتخارالحسن شاہ نے شیریں مزاری کو 'ڈیڑھ فٹ کی وزیر' کہہ دیا

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی افتخار الحسن شاہ نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کو ڈیڑھ فٹ کی وزیر کہہ دیا۔ جس پر حکومتی وزراء اور اراکین نے شدید احتجاج کیا۔ ڈپٹی سپیکر نے کارروائی سے الفاظ حذف کروا دیئے۔

 

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس جاری تھا جس دوران ن لیگ کے رکن اسمبلی افتخار الحسن شاہ نے شیریں مزاری بارے غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے۔ وفاقی وزیر شیریں مزاری بارے ڈیڑھ فٹ کی وزیر کے الفاظ پر حکومتی وزراء اور اراکین نے شدید احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں

وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ اس رکن کو اخلاقیات سکھائی جائے، ورنہ ایوان میں نہ انے دیا جائے۔ اگر کوئی ان کے گھر کی خواتین بارے اس طرح کے ریمارکس استعمال کرے تو ان کو کیسا لگے گا۔

 

ڈپٹی سپیکر نے شیریں مزاری کے خلاف ریمارکس کارروائی سے حذف کروا دیئے۔ حکومتی اراکین کے شدید احتجاج پر افتخار الحسن شاہ نے اپنے الفاظ واپس لے لیے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں