سلیکٹڈد وزیراعظم پہلے دن سے پارلیمنٹ کو تالا لگانا چاہتے ہیں: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری حکومت ہو تو کوئی جمہوری حق کی بات کرے۔ حکومت کے پاس اپنی نالائقی ، نااہلی اور جھوٹ کا کوئی جواب نہیں اِس لئے پارلیمنٹ کو بھی لاک ڈاؤن کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس عمران خان کی بے نامی جائیداد، علیمہ باجی کی چوری، جہانگیر ترین کی منی لانڈرنگ کا کوئی جواب نہیں اِس لیے سیشن نہیں چلنے دیتے۔

انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف میں ملک کو گروی رکھوا دیا ہے۔ آئی ایم ملک کا بجٹ بنا رہا ہے۔ اِس سے متعلق سوال کے ڈر سے عمران نیازی اسمبلی کا سیشن چلنے نہیں دیتا۔ پارلیمنٹ پہ لعنت بھیجنے اور پارلیمنٹ پہ حملہ کرنے والا گروہ پارلیمنٹ کیسے چلنے دے سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹ چور سیلیکڈد وزیراعظم کو جمہوری اقدار کی کوئی سمجھ نہیں ہے۔ سلیکٹڈد وزیراعظم نے جیسے آپ کو سلیکٹ کیا ہے پارلیمان میں بھی سلیکٹڈد بحث چاہتا ہے۔ پارلیمنٹ میں مرضی کی بات نہ ہو تو پارلیمنٹ پر حملہ، اپوزیشن سوال کرے تو جیلوں میں، عدلیہ بات نہ مانے تو رات کے اندھیرے میں ریفرنس بنا کر حملہ۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیلیکٹڈد وزیراعظم پہلے دن سے پارلیمنٹ کو تالا لگانا چاہتا ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں