"عمران خان پہلے ہی سال قومی اقتصادی ترقی کے تمام مضامین میں بُری طرح فیل ہو گئے"

پبلک نیوز: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے ہی سال قومی اقتصادی ترقی کے تمام مضامین میں بُری طرح فیل ہو گئے۔ موجودہ وزیر اعظم قوم کے لیے آپ ذلت اور تباہی کی سونامی ثابت ہوئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو مسلم لیگ(ن) کی اقتصادی سروے رپورٹ2013-14 بھجوا دی۔ موجودہ حکومت کی قومی اقتصادی سروے 2018-2019 پر عمل دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ عمران صاحب پہلے سال ہی  قومی اقتصادی ترقی کے تمام مضامین میں بُری طرح فیل ہو گئے۔ عمران صاحب قومی اقتصادی سروے 2018-2019 آپ کی نالائقی اور نااہلی کا تصدیق شدہ سرٹیفیکٹ ہے۔

جاری کردہ بیان میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام اور میڈیا کی سہولت کے لیے سوشل میڈیا پر بھی مسلم لیگ (ن) کے پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ پڑھیں تاکہ آپ کو معلوم ہو سکے حکومت کیسے کرتے ہیں اور ترقی کیسے ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ عمران صاحب یہ کارکردگی رپورٹ پڑھیں تا کہ معلوم ہو سکے سلیکٹڈ اور عوام کی منتخب حکومت میں کیا فرق ہوتا ہے؟ یہ رپورٹ فرق دکھاتی ہے کہ جب عوام کے ووٹوں سے حکومت آتی ہے تو تبدیلی آتی ہے، جب ووٹ چور حکومت آتی ہے تو ہر شعبے میں منفی ترقی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پانچ سال پچاس لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا، پہلے سال ہدف10 فیصد تھا لیکن منفی 7.6 فیصد کارکردگی رہی۔ پی ٹی آئی نے ایک سال میں نئے گھر کیا دینے تھے، جو بنے ہوئے تھے ان کو بھی اجاڑ دیا۔ عمران صاحب قومی اقتصادی سروے نے آپ اورآپ کی حکومت کو نالائقی کا ہار پہنایا ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیر اعظم صاحب قومی اقتصادی ترقی کی رپورٹ مسلم لیگ (ن) نے نہیں لکھی، یہ آپ کا اپنا لکھا ہوا اعمال نامہ ہے۔ عمران صاحب جب سب اہداف میں فیل ہونا تھا تو اپنی نالائقی کے مطابق ہدف مقرر کرتے؟ عمران صاحب کرائے کے جھوٹے ترجمان آپ کی نالائقی و نااہلی کو جھوٹ کے ذریعہ چھُپا نہیں سکتے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مزید کہا کہ عمران صاحب ملکی دفاع ، معیشت اور ترقی کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔ اس منفی کارکردگی کے بعد اپنے اور قوم سے نیکی کریں، معافی مانگ کر گھر چلے جائیں۔ عمران صاحب تمام مضامین میں فیل ہیں اور اوپر سے منفی کارکردگی۔

ردعمل کے طور پر جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ عمران صاحب نے 10ماہ میں 5.8 فیصد ترقی کرتے خوشحال ملک کو مایوسی، بیروزگاری، غربت میں اضافہ کے سوا کچھ نہیں دیا۔ عمران صاحب قوم کے لیے آپ ذلت اور تباہی کی سونامی ثابت ہوئے ہیں۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں