سپریم کورٹ کے فیصلہ پر پاکستان مسلم لیگ ن کا ردِ عمل

پبلک نیوز: سپریم کورٹ کے فیصلہ پر لیگی رہنما خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے ہم سرخرو ہوئے ہیں۔ مریم نوازبھی عدالتی فیصلے پرخوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جیل میں کوئی پریشانی نہیں تھی۔ عدالتی فیصلہ پر اللہ کی شکر گزار ہیں۔

 

نوازشریف، مریم نواز کے حق میں فیصلہ آیا تو لیگی رہنما خوشی سے جھوم اٹھے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے فیصلہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ہم سرخرو ہوئے۔سپریم کورٹ نےبہترین فیصلہ دیا

Image result for shahbaz sharif

مریم نواز بھی پھر متحرک ہو گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فیصلہ پر اللہ کی شکر گزار ہوں۔ میں ایک لمحےکے لیےبھی پریشان نہیں تھی۔ اصل سکون اور خوشی والد کی گھر واپسی پر ہو گی۔

Image result for maryam nawaz sharif

حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیراعظم کا اپنا دامن داغدار ہے۔ یہ کس منہ سے دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں۔ عمران خان کو اپنی بہن کی جائیدادوں کا حساب اور منی ٹریل دینا پڑے گی۔

Image result for hamza shahbaz

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہا مفروضوں پرمبنی کیس انصاف کےکٹہرے میں زیادہ دیر تک نہیں ٹھہر سکتا۔ نیب نوازشریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا۔

Related image

ملک احمد خان نے کہا کہ حکومت آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیر رہی ہے۔ وزراء کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہے۔ پہلےعدالتی فیصلوں پر تنقید کرنے والے لیگی رہنما اپنے حق میں فیصلہ آنےپراب تعریفیں کر رہے ہیں۔

Image result for malik ahmad khan pmln

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں