پی ٹی آئی حکومت میں دراڑیں پڑنے لگیں، ایک اور وزیر نے استعفیٰ دیدیا

لاہور (پبلک نیوز) حکومت پنجاب سے ناخوش ایک اور وزیر نے راہیں جدا کر لیں۔ مسلم لیگ ق کے وزرا کے کام میں حکومت پنجاب کی بے جا مداخلت، مسلم لیگ ق کے صوبائی وزیر عمار یاسر پھٹ پڑے، وزیر معدنیات عمار یاسر نے پارٹی قیادت کو استعفے بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر عمار یاسر نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔ صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے اپنا استعفیٰ چودھری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی کو بھجوا دیا۔

استعفی کا متن کے مطابق عمار یاسر پر وزارت اور کام میں بلاوجہ رکاوٹیں کھڑی کی جارہی تھیں۔ انھوں نے وزارت کا منصب ملک و قوم کی خدمت کے لیے قبول کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ انڈر پریشر کام کرنے کا عادی نہیں۔

حافظ عمار یاسر نے استعفیٰ میں لکھا کہ بے جا مداخلت کی وجہ سے اپنی وزارت میں پوری طرح کام نہیں کرپا رہا۔ وزارت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

استعفے کا متن لکھا کہ آپ نے وزارت کے لیے میرا نام تجویز کیا جس پر احسان مند اور شکر گزار رہوں گا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں