مانسہرہ میں شدید سردی کے باعث نمونیہ کی وباء پھوٹ پڑی،7 بچے جابحق

مانسہرہ(عقیل احمد) برفباری سے پیدا شدید سردی کی وجہ سے نمونیہ کی وباء پھوٹ پڑی، 7 بچے جابحق جبکہ ایک ہزار سے زاہد بچوں کو گزشتہ دنوں میں ہپستال میں داخل کیا گیا ہے۔

 

حالیہ برفباری اور بارشوں کے سبب مانسہرہ آجکل شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ شدید خنکی کا براہ راست اثر ان معصوم پھولوں پر پڑ رہا ہے اور حالیہ ہفتو ں کے دوران نظام تنفس اور نمونیہ سے 7بچے جابحق جبکہ ایک ہزار کے قریب نمونیہ سے متاثر بچو ں کو شاہ عبداللہ تدریسی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں گنجائش نہ ہونے کے سبب ایک ایک چارپائی پر دو دو اور بعض اوقات تین تین بچوں کو علاج کے لئے رکھا جا رہا ہے۔

 

مانسہرہ اور گردونواح میں نقطہ انجماد منفی ہونے کے باعث پچھلے ایک ہفتہ کے دوران سات نومولود نمونیہ کا شکار زندگی کی بازی ہار گئے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچوں کو زیادہ سے زیادہ گرم ماحول میں رکھا جائے تاکہ نمونیہ جیسی مہلک بیماری سے نونہالوں کو بچایا جاسکے۔

عطاء سبحانی  3 روز پہلے

متعلقہ خبریں