کلفٹن: گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ، اداکار علی سلیم عرف بیگم نوازش شراب سمیت گرفتار

کراچی(پبلک نیوز) کراچی کے علاقہ کلفٹن میں پولیس کا گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ، نشے میں دھت اداکار علی سلیم عرف بیگم نوازش اور دیگر افراد کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ موقع پر شراب برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ عدالت نے دس ہزار مچلوں کےعوض رہاہ کرنے کا حکم دے دیا۔


پبلک نیوز ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقہ کلفٹن میں گیسٹ ہاؤس پر پولیس کے چھاپہ کے دوران معروف اداکارعلی سلیم عرف بیگم نوازش علی کو گرفتار کر لیا گیا اور بعد میں عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ادکارہ میرا کی موجودگی کا انکشاف بھی کیا گیا۔ جب صحافیوں نے علی سلیم سے سوال کیا کہ اداکارہ میرا ان کے ساتھ تھیں، انہیں کیوں چھوڑ گیا۔ اداکار نے جواب دیتے ہوئے سرہلایا اور لاعلمی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب ادکار علی سلیم کے گرفتاری ہونے کے بعد اداکارہ میرا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم گیسٹ ہاﺅس میں فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گیسٹ ہاﺅس میں خاتون نہیں تھی، چھاپے کے دوران کمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں ہے۔ الکوحل ٹیسٹ پازٹیو ثابت ہوا۔

ویڈیو کیلئے کلک کریں:

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں