لاہور: 7سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور (پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت میں 7سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ دیگر واقعات میں بھی 2گاڑیاں سے سامان برآمد، 2ملزمان بھی پکڑے گئے۔

انوسٹگیشن ونگ صدر ڈویژن راشد ہدایت  نے پریس کرتے ہوئے بتایا کہ سات سالہ بچی عائشہ سے زیادتی کرنے والا 55 سالہ سفاک  ملزم لیاقت علی  گرفتار کر لیا ہے۔

دو روز قبل مانگا کے علاقے میں سات سالہ بچی عائشہ سے زیادتی ہوئی جس پر انچارج انویسٹیگیشن افضل سندھو نے ایس پی صدر کے حکم پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم لیاقت علی کو گرفتار کیا۔ سات سالہ عائشہ صبح کے وقت قران پاک پڑھنے جا رہی تھی جب 56 سالہ لیاقت علی نے ورغلا کر ساتھ لے گیااور زیادتی کر دی.

ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ  تھانہ ہنجروال کی حدود سے گاڑی خرد برد کرنے والے ملزم کوبھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ محمد شفیق  نامی شہری نے اپنے دوست کو گاڑی دی تھی بعد ازاں اسے گاڑی واپس کرنے سے منع کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب تھانہ سندر سے گاڑی خرد برد کرنے والا ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جس کے خلاف محمد نعیم نامی شخص نے درخواست دی کہ اس کا ملازم اس سے گاڑی لے کر گیا اور واپس نہیں کی، ملزم عبدالغفار کو چکوال سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گاڑیوں کی مالیت 37 لاکھ روپے ہے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری پر انچارج انویسٹگیشن افضل سندھو سمیت دیگر افسران کو سرٹیفیکیٹ دیئے ہیں۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں