جعلی عامل کے حکم پر بچی کو قتل کرنیوالے باپ، تین چچا کا 6روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سرگودھا (پبلک نیوز) شاہینوں کے شہر میں گدھوں کا راج، جعلی عامل کے حکم پر بچی کو قتل کرنے والے باپ، تین چچا کو مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے 6روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے چاروں افراد کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں جعلی عامل کے حکم پر ڈیڑھ سالہ بچی کو قتل کر دیا گیا۔ سرگودھا قتل کے الزام میں گرفتار 4 افراد کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے مقامی مجسٹریٹ کی عدالت سے قاتل باپ مطاہر رسول، تین چچا اور دیگر کا چھ روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا۔

پولیس کا مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان سے الہ  قتل برآمدگی اور مزید تفتیش کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈیڑھ سالہ بچی کا قتل والدین کی لڑائی کا نتیجہ ہیں معلوم ہوتا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کو ہر زاویہ سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ اصل حقائق تک پہنچ کر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ سرگودھا مقتولہ کے پوسٹ مارٹم کے بعد جسم کے مختلف اعضاء تجزیہ گلی لیبارٹری کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں