چنیوٹ: نایاب نسل کے بلے کو اغواء کرنے پر بلی کیخلاف پولیس تھانے میں رپورٹ درج

چنیوٹ (پبلک نیوز) مانو بلی نے اپنی اداؤں کے جال میں پھنسا کر نایاب بلے کواغوا کر لیا۔ مالک شکایت لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئے روز دلچسپ واقعات دیکھنے اور سننے میں آتے ہی رہتے ہیں۔ لیکن آج تک بین الاقوامی میڈیا میں ایسی خبریں زیادہ تر دیکھنے میں آتی ہیں۔ لیکن چنیوٹ کے ایک محلہ کی مانو بلی نے اپنی اداؤں کا جھانسہ دے کر نایاب بلے کواغوا کر لیا۔

دلچسپ ماجرا کچھ یوں ہے کہ چنیوٹ میں رشین نسل کا بلا گھر سے غائب ہونے پر مالک تھانہ سٹی جا پہنچا۔ شکایت کی کہ نامعلوم ملزمان بلے کو اٹھا کر لے گئے۔ انہوں نے بلے کو گھر سے باہر لانے کے لیے بلی کا جال  پھینکا۔

پولیس تھانے میں دی گئی درخواست میں مالک نے چالاک، عیار بلی کو پکڑ کر ان کے بھولے بھالے بلے کو برآمد کرنے کی التجا کی ہے۔ یہ واقعہ سامنے کے بعد سوشل میڈیا کی زینت بنا اور خوب وائرل بھی ہوا۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی چنیوٹ کے نام لکھی گئی درخواست کی تصویر ملاحظہ کیجئے:

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں