خیبرپختونخوا کے 29 اضلاع میں پولیو مہم کامیابی سے جاری

 

خیبرپختونخوا (پبلک نیوز) خیبر پختونخوا کے 29 اضلاع میں پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے۔ 16 ہزار 800 ٹیمیں پولیو مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ 13 ہزار 884 موبائل ٹیمیں، ایک ہزار 222 فکسڈ ٹیمیوں کے علاوہ 792 ٹرانزٹ اور 902 رومنگ ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے 29 اضلاع میں پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے۔ تین روزہ انسدادِ پولیو مہم میں 46 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔ 16 ہزار 800 ٹیمیں پولیو مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق 13 ہزار 884 موبائل ٹیمیں، ایک ہزار 222 فکسڈ ٹیمیوں کے علاوہ 792 ٹرانزٹ اور 902 رومنگ ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ مہم کے لیے سیکیورٹی پلان بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔ ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 58 ہے۔

 

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز 44 تک جا پہنچے ہیں۔ بنوں ڈویژن سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور 32 پولیو کیسز کے ساتھ سر فہرست ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں