انسداد پولیو مہم کا کل سے ملک بھر میں آغاز

اسلام آباد (پبلک نیوز) ملک کے ستانوے اضلاع میں کل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو رہا ہے۔ 2 کروڑ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے-

 

ارض پاک کو پولیو سے پاک کرنے کے لیے متعلقہ ادارے دن رات کوشاں ہیں۔ ستانوے اضلاع میں دو کروڑ بچوں کا پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے مہم کل سے شروع ہو گی۔

 

پولیو سے بچاؤ پروگرام کے مطابق ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ پولیو ورکرز خدمات انجام دیں گے۔ خیبرپختونخوا کے 25 اضلاع بشمول 7 قبائلی اضلاع میں 55 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ سندھ کے 20 اضلاع میں 60 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 

پنجاب کے 12 اضلاع میں 65 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ بلوچستان میں 11 لاکھ سے زیادہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اسلام آباد میں 2 لاکھ پچاس ہزار سے زیادہ بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔

 

پولیو سے بچاؤ پروگرام کے حکام نے اپیل کی ہے کہ تمام مکتبہ فکر پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیو کے 2 قطرے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں