شہری نہ گھبرائیں پولیو ویکسین بالکل محفوظ ہے: سیکریڑی ہیلتھ خیبر پختو نخوا

پشاور (پبلک نیوز) وزیر صحت انعام حشام اللہ خان نے کہا ہے کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ پولیو سے بچاؤ کے قطرے مکمل طور پر ٹھیک ہیں یہ بچوں کو پلائیں۔ کچھ لوگوں نے جان بوجھ کر اسی سیاسی ایشو بنانے کی خاطر ہوا دی۔ ہر طرح سے پورے معاملے کی جانچ کی جائیگی اور افواہوں کا بازار کرم کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

 

سیکریڑی ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹر فاروق جمیل نے کہا ہے کہ شہری نہ گھبرائیں پولیو ویکسین بالکل محفوظ ہے۔ صوبے کے دوسرے اضلاع سے اب تک ویکسین کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں ملی۔ بچوں کے خون کے ٹیسٹ کلئِیر ہیں۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔ شہری افواہوں پر کان نہ دھریں پورے ملک میں یہ ہی ویکیسن استعمال کی جارہی ہے۔

 

سینکڑوں بچے درد میں بلبلاتے ہسپتالوں کو پہنچے جبکہ وزیر صحت انعام حشام اللہ خان نے سب اچھا کی رپورٹ دیدی۔ وزیر صحت نے پولیو ویکسین کے بارے میں ویڈیو بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پولیو ویکسین مکمل طور پر فریش اور قابل استعمال ہے۔ صبح سے شہریوں کو افواہوں سے گمراہ کیا گیا ہے۔ دو سکولوں سے چند بچوں کی طبعیت معمولی خراب ہونے کی اطلاع تھی، جو فوری علاج سے ٹھیک ہوگئے۔ انسداد پولیو مہم پر بھی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کی گئی۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ پولیو سے بچاؤ کے قطرے مکمل طور پر ٹھیک ہیں یہ بچوں کو پلائیں۔ کچھ لوگوں نے جان بوجھ کر اسی سیاسی ایشو بنانے کی خاطر ہوا دی۔ ہر طرح سے پورے معاملے کی جانچ کی جائیگی اور افواہوں کا بازار کرم کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں